Welcome to

Milad Foundation

We planted a small seed many years ago, and now we see it growing and thriving like a fully-grown and beautifully flourished tree, with leaves in all the best hues of green and fruits hanging low, for all of us to grasp and enjoy the sweetness from, as Allah's Blessings and Rehmah.

Know More

(وَ اَمَّا بِنِعْمَۃِ رَبِّکَ فَحَدِّثْ (ترجمہ کنزالایمان

“And publicize well the favors of your Lord” (Kanzul-Iman)


(إِنَّمَا أَنَا قَاسِمٌ وَاللَّهُ يُعْطِي (بخاری شریف

بے شک الله عطا فرمانے والا ہے اور میں تقسیم کرنے والا ہوں


لا وَربّ ُالعرش، جس کو جو ملا اُن سے مِلا

( بٹتی ہے کونین میں نعمت رسول الله ﷺ کی ( حدائقِ بخشش

ابتدائیہ

میلاد فاؤنڈیشن کی تنظیمی تشکیل کا ڈھانچہ ویسے تو ١٧اپریل ٢٠١٠، کو شہر ملواکی اور ریاست وسکا نسن کی تاریخ کی پہلی گیارویں شریف کی دعوتِ عام کے سلسلے کی ایک محفل (منعقد ہ مسجد القرآن ) میں وضع کیا گیا . لیکن غیر تنظیمی طور پر خادمان و بانیانِ میلاد فاؤنڈیشن شہر ملواکی میں ١٩٩٧ سے، جب مسجد القرآن نے اپنی خدمات کا ابھی آغاز ہی کیا تھا ، متحرک تھے اور عوامی سطح پر ،اجتمائی طور پر مذہبی تہواروں کے پروگراموں کی شروعات کر چکے تھے۔

اس شہر کی پہلی محفل نعت، نعت گو شاعر جناب قمر انجم مرحوم و مغفور کی صدارت میں سجانےکا سہرا خادمین میلاد فاؤنڈیشن کے سر سجا اور یہی نہیں بلکہ ١٠جولائی ١٩٩٨، ١٥ ربیع الاول شریف کو آقا کریم علیہ الصلوا ۃ والتسلیم کے جشنِ ولادت کی محفل عید میلاد النبی ﷺ نہ صرف اس شہر بلکہ ریاست وسکا نسن میں پہلی بار منعقد کرنے کی سعادت بھی با نیان و خادمانِ میلاد فاؤنڈیشن کو نصیب ہوئی اور میزبانی کا شرف اُس وقت کے مسجد القرآن کے بورڈ ممبران کو ملا۔ اور اس مبارک موقع پر حضرت علامہ سید شاہ تراب الحق قادری صاحب رحمتہ اللّہ علیہ بحیثیت مقّرر تشریف لاۓ تھے اور یہ بھی ایک سعید و مبارک حسُنِ اتفاق ہی تھا کہ اس پا ئے کے ، اس مقام کے ،اس رتبے کےمبلّغ و مفکّرِاسلام اہلسنت و الجماعت نے پہلی بار شہر ملواکی بلکہ پوری ریاست وسکا نسن کی سرزمین کو قدم رنجہ فرمایا تھا، جی ہاں پہلی بار۔

اس کے علاوہ نصف شعبان المعظّم کی دعا خوانی ہو یا معراج نامہ کی لحن نوائی یا رمضان المبارک کے معمولات، دعوتِ عام کا سا سماں بندھ جاتا تھا۔ افطار سے لیکر تراویح تک ، سحری سے لیکر اشراق تک ، اعتکاف سے لیکر لیلتہ القدر کی سحر آگاہیاں سمیت شوال و ذیقعد اور ذی الحج کے مقدس شب و روز کے ذکر و ااذکار کی شرف یابیاں ہوں یا محرم الحرام کے نذرو نیاز کی محفلیں ، صفرالمظفّر میں یوم رضا کے ترانےہوں یا دیگر سلف و صالحین سے منسوب ا ّیام میں ان کے ذکر و قصیدہ خوانی کے نغمات ، ان مقدّس و بابرکت تقریبات کی جُملہ رونقوں کی بازگشت نہ صرف مسجد القرآن کے در و دیواروں میں بلکہ ملواکی اور وسکانسن کی فضاؤں میں پہلی گونج کے طور پر تاریخ کا حصّہ بن چکی ہیں۔

بہ صد شکر الحمدالله ، یہ سب سعادتیں اپنے انوار و برکات کے ثمرات کے ساتھ ہم خادموں کو عطا ہوتی رہی ہیں گویا ایک نہ رُکنے، نہ تھمنے والا سلسلہ تھا جو چل نکلا تھا، تو سوچا کہ کیوں نہ اس پورے دائرۂِ عمل کو باقائدگی سے نظم و ضبط کے ساتھ چلانے کیلیٔے ایک تنظیمی شکل دے دی جأے لہٰذا اسے متفقّہ طور پر ایک تنظیمی ڈھانچے میں تشکیل دے دیا گیا اور اس کا نام میلاد فاؤنڈیشن تجویز کیا گیا۔

Mohibban of Islamic Learning and Academic Demonstration Foundation Inc.

١٩٩٧میں لگایا گیا یہ ننّھا سا پودا، اپنی راه میں حائل رکاوٹوں، مخالفتوں، مخا صمتوں ، حسد ،رنجش کی آندھیوں اور کبرو نخوت کے طوفانوں کی تمام تر حشر سامانیوں سے ٹکرانے کے بعد، ماشاالله اب ایک تناور اور سایہ دار درخت بن کر آپکے سامنے کھڑا ہے۔

بفضلِ تعالیٰ و بفضلِ حبیب العالیٰ یہ آندھی طوفان بھی اس کا کچھ نہ بگاڑ سکےاور نہ کھبی بگاڑ سکیں گے انشا الله العزیز بلکہ ہماری توانائی و افزائش کا ذریعہ بن گے۔

اعلیٰ حضرت عظیم المرتبت مجدّد دین و ملّت شاہ امام احمد رضا خان فاضِل بریلوی فرماتے ہیں کہ

سُن لیں اعداء، میں بگڑنے کا نہیں
وہ سلامت ہیں، بنانے والے

الحمدالله ثمّہ الحمدالله یہ سایہ دار درخت اپنی ٹھنڈی چھاؤں سے سوادِ اعظم اہلسنت والجماعت کے عاشقانِ کیف و مستی کی روحانی پیاس کو بجھانے کیلیٔے اُنھیں تراوٹ فراہم کرنے میں، اس یقین و اعتماد کے ساتھ اپنا مقدُور بھر حصّہ ڈال رہا ہے کہ۔

کیسے آقاووُں کا بندہ ہوں رضاؔ
بول بالے میری سرکاروں کے

احقر

ڈاکٹر محمد سلیم شہزاد مغل

MISSION

In accordance with Holy Qur’an and Sunnah, M.I.L.A.D Foundation as an organization brings our community together to better understand and learn our beloved religion Islam in the light of Tasawwuf (Sufism).

Know More

VISION

“Love towards everyone, Malice towards none,” InshaAllah. In accordance with Holy Qur’an and Sunnah, each day we hope and pray to build a positive Community enriched with the true teachings of Islam, via Tasawwuf (Sufism).

Know More

Latest Blog News

Kalam-e- Ashaba Karaam RizwanAllahilAleemAjmaeen

With the Grace of Almighty Allah, Written by, Mohammed Saleem Shahzad Mughal

Read More

Qaseeda-e-Ghauos Peeran-e-Peer Dastagheer (R.A)

With Allah Almighty's Grace and Blessings, Written by, Mohammed Saleem Shahzad Mughal.

Read More